ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدر اور وزیر اعظم نے ملک کے باشندوں کو بیساکھی کی مبارک باد دی 

صدر اور وزیر اعظم نے ملک کے باشندوں کو بیساکھی کی مبارک باد دی 

Fri, 14 Apr 2017 01:46:59    S.O. News Service

نئی دہلی:13/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ملک بھر میں جمعرات کو بیساکھی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔اس دن سکھوں کے دسویں گرو، گرو گووند سنگھ جی نے خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی۔بیساکھی کے موقع پر صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اہل وطن کو مبار ک باد پیش کیا ہے۔صدر پرنب مکھرجی کی جانب سے ٹوئٹ میں کیا گیا ہے کہ بیساکھی آپ کسانوں کی محنت اور پسینہ  کی خوشی منانے کا تہوار ہے، اس کی وجہ سے ہی ہمارے گھروں میں خوشیاں آتی ہے۔مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بیساکھی کی تمام اہل وطنوں کو بہت بہت مبارک باد۔یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ٹوئٹ کرکے ملک کے باشندوں کو بیساکھی کی مبارک دی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ خوشحالی کے تہوار بیساکھی پر آپ سب کو ڈھیر ساری نیک خواہشات۔


Share: